Advertisement
Advertisement
Advertisement

یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے، اسد عمر

Now Reading:

یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے، اسد عمر
اسد عمر

اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بہارہ کہو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے کام علی نواز اعوان کی محنت کے بغیر ممکن نہیں تھے، علی نواز اعوان اسٹار پرفارمر ہے، اسلام آباد کے باسیوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ نہیں تھا یہ ہماری تحریک پر فیصلہ ہوا 50 فیصد کوٹہ ملازمتوں میں رکھا گیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب حکومت کے تعاون سے 2 ملین گیلن پانی راول ڈیم سے لیا، شہر میں 100 نئے ٹیوب ویل لگ رہے ہیں، اسلام آباد کے لیے 100 ایم جی ڈی پانی کا منصوبہ 6 ماہ میں شروع ہو جائے گا، یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں 4 نئے کالجز بن رہے ہیں، اسلام آباد میں دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیے جائیں گے، صحت سہولت کارڈ جیسی سہولت امریکہ میں بھی موجود نہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ این اے 53 میں 200 بیڈ کا ہسپتال بن رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں پر کام اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ہماری حکومت میں کرپشن نہیں ہو رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر