Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف احساس پروگرام ہی اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تمام سوالوں کا منہ توڑ جواب ہے، حسان خاور

Now Reading:

صرف احساس پروگرام ہی اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تمام سوالوں کا منہ توڑ جواب ہے، حسان خاور

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ صرف احساس پروگرام ہی اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تمام سوالوں کا منہ توڑ جواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کی حکومت پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے شریف خاندان دور اقتدار میں ٹوپیاں سی کر گزر اوقات کرتا تھا، آج وہی ٹوپیاں مریم نواز عوام کو پہنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا تھا کہ عوام کے غم میں بھوکے رہ رہ کر ہی شاید نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے، تنقید برائے تنقید سے پہلے حقائق کا مطالعہ کرنا بھی ضروری ہے، حکومت نے کورونا وباء کے مشکل معاشی حالات میں نچلے طبقوں کے لیے بہترین اقدامات کیے، صرف احساس پروگرام ہی اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تمام سوالوں کا منہ توڑ جواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت عوامی فلاح کے 290 پروگرامز شروع کیے گئے، احساس غریب دوست پروگرام کے ذریعے رجسڑرڈ خاندانوں کو 12 ہزار کی قسط فراہم کی جا رہی ہے، احساس بلاسود غرض پروگرام کے تحت ملک کے 100 سے زائد اضلاع میں چھوٹے کاروباری قرضے جاری ہوتے ہیں۔

Advertisement

حسان خاور کا کہنا تھا کہ جولائی 2019 سے اب تک 53 ارب سے زائد کے تقریباً 15 ہزار قرضے جاری ہو چکے ہیں، ملک بھر میں 512 احساس رجسٹریشن ڈیسک احساس پروگرام کے حوالے سے سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ یہ سارا نظام شفافیت برقرار رکھنے کے لیے جدید طریقے سے مانیٹر کیا جاتا ہے، اپوزیشن کی یادداشت کے لیے ایک سستی روٹی اسکیم ہی کافی ہے، سستی روٹی اسکیم میں رجسڑڈ زیادہ تر تندور پوش علاقوں کے بڑے ہوٹلوں میں تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر