Advertisement
Advertisement
Advertisement

جشنِِ میلاد النبی ﷺ : ابرار الحق نے اپنی نعت جاری کردی

Now Reading:

جشنِِ میلاد النبی ﷺ : ابرار الحق نے اپنی نعت جاری کردی
ابرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ، ہلال احمر کے چیئرمین اور نامور گلوکار ابرار الحق نے جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اپنی نعت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور گلوکار ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر نعت جاری کرنے سے متعلق بتا تے ہوئے اس نعت کو ‘ہمارے نبی ﷺ کے لیے ایک تحفہ’ قرار دیا ہے۔

ابرار الحق کی نعت ‘ہو ادھر بھی نظر کرم یارسول اللہ ﷺ‘ میں پیر معاذ عبدالغفور اور رضوان سلطانی کی آواز بھی شامل ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما اور گلوکار ابرار الحق نے اپنی نعت ’ہو ادھر بھی نظرِ کرم یا رسول اللّٰہ ﷺ‘ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی جاری کی ہے۔

ان کی اس نعت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے

واضح رہےکہ ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید میلادالنبی کے حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

12 ربیع الاول کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا ،پھر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کےلیےخصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی امورکی وزارت کو ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔

ملک بھر میں گلیوں،بازاروں اور مساجد سمیت تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر