
23 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شرکاء میں پارلیمنٹیرینز، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے افسران اور سول سوسائٹی کے نماٸندے شامل تھے، نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو بدلتی ہوئی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال میں پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔
نیول چیف نے پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں کے عوام کےلئے کیے جانے والے فلاحی اقدامات اور جاری منصوبوں کے حوالے سے ورکشاپ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء نے بحری امن و استحکام اور ساحلی علاقوں کی ترقی کےلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News