Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

Now Reading:

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ مو سمیات نے بڑی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے درجہ حرارت میں 13 اکتوبر کے بعد اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق 13 اکتوبر کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ ٹرانزیشن پیریڈ (مون سون اور موسم سرما کا درمیانی دورانیہ) ہے تاہم بعدازاں موسم دوبارہ متوازن ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ اکتوبر میں شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے جب کہ موسم سرما کی ابتداء ماہ نومبر کے وسط سے متوقع ہے جس کے دوران ابتدا میں صبح و رات کے اوقات میں خنکی اور بعدازاں موسم بتدریج سرد ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،نمی کا تناسب 66 فیصدرہا۔

 شہر کا موسم آج کیسا رہے گا؟

آج شہرقائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان یے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج مطلع مکمل وجزوی ابر آلود رہے گا ،آئندہ چوبیس گھنٹے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement

موسم سرما کی پہلی برفباری

بابوسر ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری جاری ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق برفباری سے اب تک چھ انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے، انتہائی سرد موسم میں شاہراہ بابوسر ٹاپ پر چالیس سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پھنسے مسافروں اور سیاحوں کے ہمراہ خواتین، بچے اور بیمار بوڑھے بھی شامل تھے۔

انتہائی سرد طوفانی برفانی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت نقظہ انجماد سے گر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پھنس کر رہنے والے افراد کو تحصیل انتظامیہ نے رات گئے ریسکیو کر کے محفوظ مقام منتقل کیا۔

Advertisement

کمشنر دیامر استور ڈویژن دلدار احمد ملک کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ موسم بہتر ہونے تک بابوسر روڈ پر سفر پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے، سیاح اور مسافر بابوسر روڈ پر سفر سے گریز کریں۔

کمشنر دیامر استور ڈویژن کا مزید کہنا ہےکہ موسم بہتر ہونے تک سیاح اور مسافر شاہراہ قراقرم روڈ پر سفر کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر