Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو زبردست خراج تحسین

Now Reading:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو زبردست خراج تحسین

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے  ایتھلیٹ طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس سینیٹر رضاء ربانی کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ بھی شریک ہوئے ،اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں اولمپئین طلحہ طالب اور ارشد ندیم  بھی شریک ہوئے۔

 اس موقع پر سینیٹرز کی جانب سے طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

 اراکین کمیٹی نے کہاکہ ارشد ندیم اور طلحہ طالب کی کارکرگی کو سراہتے ہیں، قوم ارشد ندیم اور طلحہ طالب کی طرف دیکھ رہی تھی۔

 انہوں نے کہاکہ آپ دونوں نے کامیابی کے لئے بڑی کوشش کی، آپ کی حوصلہ افزائی کو ضروری سمجھا۔

Advertisement

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ سوال بڑا پریشان کن ہے کہ ہر اچھے کام میں پاکستان پیچھے جا رہا ہے، سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ اسپورٹس کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے، ریاست کو جس طرح توجہ دینی چاہئے اس طرح توجہ نہیں دی جا رہی۔

فہمیدہ مرزانے کہاکہ ان کھلاڑیوں کو سپورٹ چاہیے، ڈیپارٹمنٹ کو کہا ہے کہ میکنزم بنائیں کہ اگر کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے کے لئے آپ کے پاس پیسے ہیں،ڈیپارٹمنٹ سے کسی کھلاڑی کی تنخواہیں بند کرنے کا نہیں کہا۔

 رضا ربانی نے کہاکہ پی آئی اے ایک سی ای او کے دس بارہ لاکھ برداشت کر سکتا ہے تو ایتھلیٹس کو کیوں نہیں؟

اجلا س کے دور ان ارشد ندیم نے کہاکہ ٹریننگ کے حوالے سے بتاؤں تو کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے،فہمیدہ مرزا اور پی سی بی کا شکریہ ادا کروں گا ،جنہوں نے سہولیات فراہم کی ،ہر کھلاڑی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے نوکری ڈھونڈوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ  2015 میں واپڈا کی نوکری لی، اس کے بعد اسپورٹس شروع کیا،اداروں سے اگر سپورٹس ختم کی گئی تو ملک سے اسپورٹس ہی ختم ہوجائے گا۔

طلحہ طالب نے کہاکہ اداروں سے اسپورٹس کیلئے سپورٹ ختم کی جا رہی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے،اداروں کی سپورٹس ختم نہ کی جائے۔

Advertisement

اجلاس کے دور ان کمیٹی میں ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو اعزازی شیلڈز دی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر