وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنے اتحادیوں پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرِ صدارت بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے صوبائی وزراء، سینیٹرز، پارلیمانی سیکرٹرز اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس میں کل ہونے والے اسمبلی اجلاس سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت اور غور کیا گیا، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے اتحادیوں پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News