Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر آف روڈ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ کا اختتام

Now Reading:

گوادر آف روڈ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ کا اختتام

بحیرہ عرب کے ساتھ بلوچستان کے خوبصورت ساحلی شہر گوادر میں چوتھی گوادر آف روڈ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا اختتام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ میں25مقامی اور ب12 ایرانی ریسر سمیت 100کے قریب ریسرز نے حصہ لیا۔

 چوتھے گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے موقع پر ملک بھر سے ریس کے شائقین بھی ساحلی شہر گوادر پہنچ گئے ،اور گوادر میں عید کا سما ہے۔

14 اکتوبر کوشروع ہونے والی گوادرروڈ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ آج اختتام پذیر ہوگیا، زین محمود نے پہلی، آصف فضل چوہدری اور نوبزادہ نادر خان مگسی نے بلترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کوالیفائنگ راؤنڈ میں سلمیٰ مروت نے پہلی، تشنہ پٹیل اور ماہم شیراز نے بلترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سٹاک کیٹگری میں میر نواز دشتی نے پہلی شعیب ملک اور طلحہ بن اظہر نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Advertisement

گوادر آف روڈ جیپ ریلی کا240 کلومیٹر محیط ٹریک کے گوادر ،پیشکان ،گنز ،پلیری، نگور کے نیلگوں سمندر کے ساتھ صحرائی علاقے میں 16 اور 17 اکتوبر سے فائنل راؤنڈ میں ریسر زقسمت آزمائی کریں گے جن میں 4 خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

 17 اکتوبر کی شام کو تقریب تقسیم انعامات کا بھی انعقاد کیا جائیگا جس میں ثقافتی شو ،میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر