Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے پھلتا پھولتا پاکستان اجاڑ کر رکھ دیا ہے، خواجہ سعد رفیق

Now Reading:

عمران خان نے پھلتا پھولتا پاکستان اجاڑ کر رکھ دیا ہے، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پھلتا پھولتا پاکستان اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جاگ رہا ہے، آج ہم اپنے بھائی و ساتھی پرویز ملک کی کمی محسوس کررہے ہیں، پرویز ملک سے سیاسی زندگی میں دہائیوں سے اکٹھے چلتے رہے، آج کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری کی لاقانونیت ابتری سے اداروں کی تباہی عروج پر ہے، آج کا دن کیوں آیا؟ لوگ بھوکے کیوں مررہے ہیں؟ خود کشیاں کیوں کررہے ہیں؟ لوگ اس حکومت کو بد دعائیں کیوں دے رہے؟ جینا کیوں مشکل ہوا؟ یہ ایک دن کی نہیں دہائیوں کی بات ہے۔

 خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جب منتخب سیاسی قیادت کو ٹارگٹ کیا جائے گا، عوام کے نمائندوں کی توہین کی جائے گی، جب ووٹ کی بے حرمتی کی جائے گی تو قوموں اور معاشروں سے ایسے ہی آواز آئے گی، مرکزی مہرہ عمران خان تھا کبھی مذہب کارڈ کبھی حب الوطنی اور چار حلقوں کا رونا وہ چار حلقے کل بھی ہمارے پاس تھے اب بھی ہمارے پاس ہیں، عمران خان نے لوگوں کو بے روزگار کیا پہلے سیاسی جماعتیں کو رگڑا لگایا، نیب میں کسی کو ایک سال تو کسی کو ڈھائی سال کا رگڑا لگا لیکن کچھ نہ نکلا سب جھوٹی باتیں تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سزائیں دے کر باہر نکالنے کی کوشش کی، اس سے یہ الیکشن روک سکتے ہیں لیکن عوام کو نہیں روک سکتے، ملک اناڑیوں کو دے دیا، ہمیں چور بنایا، ملک کو تباہی پر لا کھڑا کیا، سی پیک کو بند کر دیا گیا، آٹا، چینی اور بجلی بہت مہنگی کی، ابھی مہنگائی کی، ایبسلٹیلی نوٹ کا ڈرامہ کیا، آئی ایم ایف کا طوق تمہارے گلے میں ڈالا گیا ہم خوش نہیں ہیں، شہر کے چوک بند کردئیے کیونکہ جو وعدے کرتے ہو اسے پورا نہیں کرتے تمہیں کوئی کام نہیں آتا، تم نے پھلتا پھولتا پاکستان اجاڑ کر رکھ دیا ہے، اب کہتے ہو وزیر اعظم کے اختیارات کو چیلنج نہ کرنا کیا منتخب لیڈر کے اختیارات کو چیلنج کرنا ٹھیک تھا؟

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے اختیارات کم نہ کرو الیکٹڈ کے اختیارات کم کرو، چوروں کا سردار ڈاکو وزیر اعظم عمران خان ہے جو لوگ بد زبانی کرتے ہیں، خاندانوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں، دس سال کا پروگرام تھا ہمیں جیلوں میں پیس کر غیر منتخب کروانا تھا، نیب آرڈیننس عدلیہ پر حملہ ہے اور ججز کے اختیارات کم کرنے کے مترادف ہے، تم نے با ضمیر ججز پر دباؤ ڈالے، میڈیا پر پابندیاں لگائیں، تم نے جو بویا وہ کیا کاٹنا نہیں تھا؟ 22 کروڑ ملک کھلنڑے کھلاڑی کے سپرد کر دیا جس نے یونین کونسل نہ چلائی اسے 22 کروڑ کا ایٹمی ملک سپرد کر دیا، کبھی وہ قومی سلامتی اداروں، کبھی عدلیہ پر بات کرتا ہے، اپوزیشن سے سلام نہیں کرتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسمبلی میں کہا نہ کرو شہباز شریف نے میثاق معیشت کی دعوت دی فیٹف پر بات کرنے کی کوشش کی تو کہا این آر او مانگ رہے ہیں، نیب ترمیمی آرڈیننس کو نہیں مانیں گے ہم ایسی رعایت کو جوتے کی نوک پر لکھتے ہیں۔

  مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمت روپے کی بے قدری بند کرو، آئی ایم ایف کے لوگوں کو باہر نکال کر پھینکا جائے، پاکستان کی پالیسی پاکستان میں بنائی جائے ورنہ راستہ پی ڈی ایم کا وہی ہے جس کی بات فضل الرحمن اور شہباز شریف کرتے ہیں، سڑکوں پر عدالتیں لگیں گی پھر دیکھیں گے کس کس کو سزائیں دلواؤ گے؟ چابی والی سزائیں ویسے ہی واپس ہوں گی، لاہور کے باسیوں جاگ رہے ہیں، اٹھو گے، باہر نکلو گے، غریب محنت کش کی آواز بنو گے، ہم کہنا چاہتے ہیں ملک کو نالائقوں، نااہلوں اور بے وقوفوں اداروں کو یرغمال بنانے والوں کے ہاتھ ملک کو نہیں رہنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر