Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سر عمر شریف! آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہزاد رائے

Now Reading:

سر عمر شریف! آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہزاد رائے
شہزاد رائے

شہزاد رائے کا گانا ’اپنا الو‘سپر ہٹ ہوگیا

کامیڈین کنگ عمر شریف کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کا دنیا کو دیکھنے کا نظریہ بہت منفرد تھا۔

 سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارشہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بارے میں لکھا کہ اگر آپ ان کی صحبت میں ہوتے تو وہ کبھی آپ کو اداس یا مایوس نہیں ہونے دیتے۔

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ جس طرح سے دنیا کو دیکھتے تھے وہ نظریہ ہم میں سے بیشتر سے مختلف تھا اور اس بات کا اندازہ ان کی پرفارمنس سے کیا جا سکتا تھا۔

گلوکار وسماجی کارکن شہزاد رائے نے مزید لکھا کہ سرعمر شریف! آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہےکہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف گزشتہ روز جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

Advertisement

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ عمر شریف خالق حقیقی سے جا ملے، ساتھ ہی انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
نامور اداکار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے!
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر