Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم شریف خاندان کی کرپشن پڑنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، حمزہ شہباز

Now Reading:

وزیر اعظم شریف خاندان کی کرپشن پڑنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان شریف خاندان کی کرپشن پڑنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ملتان میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کا جب سے سفر شروع کیا ہے والہانہ استقبال کیا جارہا ہے، ملتان سے آج جو مجھے پیار مل رہا ہے مجھے لگتا ہے میں ملتان نہیں آیا اپنے گھر آیا ہوں۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملتان میں مجھے ایسے بزرگ ملے جن کو 1993 میں تھانوں میں بند کیا گیا، جنوبی پنجاب کا دورہ 1993 میں کیا تھا جب کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا تھا، ملتان کے بزرگوں کی 28 سال پہلے کی قربانی یاد آئی، پارٹی لیڈر ہونے سے زیادہ ایک ورکر ہونے پر اعزاز ہے، ورکر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاستِ مدینے کا نعرے لگاتے ہوئے عمران خان کو شرم کیوں نہیں آتی کہ وہ غریب کا گھر تو گرا رہے ہیں لیکن اپنا گھر ضابطے میں لا رہے ہیں، 2023 کا الیکشن مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دور ہوگا، عمران نیازی کا تختہ الٹا کر سمندر میں غرق کریں گے، تین سال گزر گئے جنوبی پنجاب علیحدہ صوبے بنانے کا وعدہ پورا نہ ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور عمران خان شریف خاندان کی کرپشن پڑنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، 15 ہزار ارب کا قرضہ لے کر ایک اینٹ بھی نہیں لگائی اور یہ پتہ نہیں کونسی سستی سڑکوں کی بات کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میٹرو کا تحفہ جنوبی پنجاب والوں کے لیئے شہباز شریف کا تحفہ ہے، آج چوتھا سال ہے اور عمران نیازی کہتے ہیں نواز شریف دور کی موٹر ویوز ہمارے دور سے مہنگی ہیں، حکومت نے پاکستانی عوام کو مقروض کیا 22 ،22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا تھا، نواز شریف اور شہباز شریف نے عوام سے وعدہ کیا اور بجلی کے منصوبے لگائے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چین کی مدد سے منصوبے لگائے اور ملک سے اندھیرے دور کیئے، دوائیوں میں چار سو فیصد اضافہ ہوا، شہباز شریف کے دور میں دوائیاں مفت ملا کرتی تھی کوئی فرشتہ نہیں ہوتا، کفن کی جیبیں نہیں ہوتی، نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک پائی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، آٹا ، چینی سکینڈل، بی آر ٹی میں اربوں روپے کا غبن ہے، مافیا تمہارے ارد گرد ہے، دوسروں کو مافیا کہتے ہو، 2023 کا الیکشن مسلم لیگ ن کی کامیابی کا الیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستانی عوام کو مقروض کیا، میں پوچھتا ہوں تم نے ایک اینٹ نہیں لگائی کونسی سڑکوں کی بات کرتے ہو؟ 2023 کا الیکشن مسلم لیگ ن کی کامیابی کا الیکشن ہے، اب کوئی جیل میرے اور آپ کے درمیان نہیں آسکتی، اس ملک میں سول بالادستی ہونی چاہیئے، پارلیمنٹ بالا دست ہونی چاہیے اور الیکشن مکمل طور پر شفاف ہونے چاہئیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ یہ بیانیہ کی بات کرتے ہیں ہم پارلیمنٹ اور سویلین بالا دستی چاہتے ہیں لیکن ہماری اداروں سے لڑائی نہیں ہے بلکہ ہم غربت اور مہنگائی کے خلاف لڑ رہے ہیں، آٹا، چینی، ادویات اور مالم جبہ میں ملوث مافیا کے ساتھ عمران خان ملے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر