Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا موجودہ حالات میں جلسے کرنا قومی مفاد میں ہے؟ عثمان بزدار

Now Reading:

کیا موجودہ حالات میں جلسے کرنا قومی مفاد میں ہے؟ عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کیا موجودہ حالات میں جلسے کرنا قومی مفاد میں ہے؟

سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے عاقبت نا اندیش عناصر کو پاکستان کے موجودہ حالات کا ادراک تک نہیں، کیا موجودہ حالات میں جلسے کرنا قومی مفاد میں ہے؟ ملک کی موجودہ صورتحال میں جلسے کرنا بے حسی کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کی عوام نے پی ڈی ایم سے اظہار لاتعلقی کر کے انہیں ایک بار پھر مسترد کردیا، بے مقصد جلسہ کر کے قوم کا وقت ضائع کیا گیا، پی ڈی ایم نہیں چاہتی کہ پاکستان آگے بڑھے اور ترقی کرے، اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے وقت پی ڈی ایم کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش نا قابل فہم ہے، پی ڈی ایم والے ذہن نشین رکھیں کہ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سلامتی، امن او راستحکام سب سے زیادہ عزیز ہے، گزشتہ 3 برس کے دوران اپوزیشن کا رویہ ملکی مفادات کے خلاف رہا ہے، قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا، پی ڈی ایم کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ عوام کے لئے کوئی حکمت عملی، پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی، بے بنیاد الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کی نگہبان ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا کر جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا وعدہ پورا کیا ہے، رولز آف بزنس اتفاق رائے سے منظور کر کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی و مالی خود مختاری دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر