Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتوں کے باہر فائرنگ کے واقعات کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں، آئی جی پنجاب

Now Reading:

عدالتوں کے باہر فائرنگ کے واقعات کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ بالخصوص عدالتوں کے باہر فائرنگ کے واقعات کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیرِ صدارت جشن عید میلاد النبیﷺ  کے سیکیورٹی اور جرائم کی صورت حال کے بارے میں ویڈیو لنک آر پی اوز، ڈی پی اوز کانفرنس ہوئی ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبیﷺ کی محافل اور جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، جہاں جہاں آرگنائزڈ کرائم بالخصوص منشیات، جواء، اور فحاشی کے اڈے نظر آئے متعلقہ ایس ایچ او سمیت سپروائزری افسران کو محکمے میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبے میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ارد گرد منشیات کی سپلائی چین میں ملوث منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں، پولیس حراست میں تشدد، ہلاکت یا فرار کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کو یقینی بنایا جائے، پرانی دشمنیوں کے خاتمے کے لیے فیلڈ افسران کی جانب سے درکار کارروائیاں نہ ہونے پر وہ خود کو سخت ترین احتساب کے لیے تیار رکھیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ دوران ریڈ، کمانڈر کی غلط پلاننگ سے اگر کوئی افسر یا اہلکار شہید یا زخمی ہوا تو ذمہ دار افسر کو جواب دہ ہونا ہوگا، صوبے کے تمام اضلاع میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری کاروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں، عدالتی مفروان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کو موثر سپر ویژن سے تیز تر بنایا جائے، ہوائی فائرنگ بالخصوص عدالتوں کے باہر فائرنگ کے واقعات کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ساجد کیانی نے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے صوبے بھر میں 1656 محافلِ میلاد اور 2039 جلوس نکالے جائیں گے، محافل اور جلوس کی سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 55 ہزار سے زائد افسران و اہلکار اور قومی رضا کار فرائض سر انجام دیں گے،551 گزیٹڈ افسران،865 انسپکٹرز، 2652 سب انسپکٹرز، 4391 اے ایس آئیز، 5520 ہیڈ کانسٹیبلز اور36197 کانسٹیبلز تعینات ہوں گے۔

        اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن (ر) سہیل چوہدری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر