Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ نے عمر شریف کی میت کی وطن واپسی کے لیے امداد جاری کردی، ڈاکٹر محمد فیصل

Now Reading:

وزیر خارجہ نے عمر شریف کی میت کی وطن واپسی کے لیے امداد جاری کردی، ڈاکٹر محمد فیصل

جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم عمر شریف کی میت کی وطن واپسی کے لیے تمام ممکنہ امداد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل اور سفارت خانہ عمر شریف مرحوم کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمر شریف کی میت کی وطن واپسی کے لیے تمام ممکنہ امداد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Advertisement

جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہم صورتحال میں تبدیلی سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا  گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

فخرِ پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔

عمر شریف 19 اپریل 1955 کو پیدا ہوئے، عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا، عمر شریف کو بہترین اداکار اور ڈائریکٹر کا ایوارڈ 1992 میں دیا گیا تھا،عمر شریف کو بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر