ملتان: مسلم لیگ ن کے نائب صدراور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج جنوبی پنجاب کا دورہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی آج ساڑھے دس بجے ملتان میں پریس کانفرنس کرینگے اور وکلاء کے وفود سے ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پارٹی رہنماؤں کے گھر تعزیت کے لئے مظفرگڑھ جائیں گے، مظفرگڑھ میں سابق ایم این اے سلطان ہنجرا کے ظہرانہ میں شریک ہونگے۔
دورے کے دوران حمزہ شہباز پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شام کو جنوبی پنجاب کا دورہ مکمل کرکے لاہور واپس روانہ ہونگے۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2023 میں عوام پی ٹی آئی کےعذاب کوسمندرمیں غرق کرے گی۔
ان کا کہناتھاکہ ن لیگ نےجنوبی پنجاب کی عوام کی خدمت کی ، سیلاب کےدوران میرے والد نے جنوبی پنجاب میں ڈیرے ڈالے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کوٹ مٹھن کی عوام نےبہت پیاردیا ، کوٹ مٹھن نہیں اپنےگھرآیا ہوں ، کسانوں کی تکلیف کا احساس ہے ، کسانوں کی ترقی کیلئے خود کووقف کردیں گے ، کھاد کی بوری 2300 کی تھی،اب 7 ہزارکی ہوگئی ہے ، کسانوں کیلئے بجلی کاریٹ 5 روپے تھا،آج اس کی قیمت دگنی ہوگئی ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موقع ملا تو روجھان سےڈی آئی خان تک ایکسپریس وےبنائیں گے ، راجن پورمیں ترقیاتی کام ہمارے دورحکومت میں ہوئے ، سڑکیں اوراسپتال بنا کراحسان نہیں کیا،عوام کی خدمت کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کوٹ مٹھن سے ن لیگ کےامیدوارہارکربھی جیت گئے ، اللہ تعالیٰ جس کوعزت دیتا ہےاس سے کوئی نہیں چھین سکتا ، جس کے مقدرمیں ذلت ہو اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا ، لوگوں کو بے گھرکرنے والوں کوالیکشن میں حساب دیناہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
