Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سراج الحق

Now Reading:

بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جھوٹ اور لوٹ مار حکمران اشرافیہ کی سیاست کا وطیرہ ہے، قوم کے ساتھ 73 برسوں سے دھوکہ ہو رہا ہے، چند خاندانوں نے 22 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوا 3 سال یوٹرنز، مہنگائی، بے روزگاری اور مافیاز کے نام رہے، حکومت نے اپنے سپورٹرز کو بھی مایوس کردیا، آئی ایم ایف سے مل کر اسٹیٹ بینک پر ریاستی عمل دخل ختم کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، قومی اداروں کو اونے پونے بیچنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اور نظریہ پر تابڑ توڑ حملے ہو رہے ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں ملکی گاڑی ریورس گیئر پر ہے، بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام نہیں لے رہا، موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے ہر ادارے کو تباہ کیا۔

  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت سے مذاق کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر