
فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج جمہوری فلسفے پر یقین رکھنے والوں کی جیت ہوئی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی ، مونس الٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر و سینئر قانون دان احسن بھون نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلاء جمہوری فلسفے پر یقین اور غیر آئینی اقدامات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار اداکرتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونا ایک اعزاز ہے ، آج جمہوری فلسفے پر یقین رکھنے والوں کی جیت ہوئی ہے ، وکلاء کو معاشرے میں اعتدال پسندی قائم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلاء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کسی قسم کی غیر آئینی عمل کی حمایت نہ کریں ، وکلاء آئین کی بالادستی کیلئے بھرپور کوشش جاری رکھیں۔
سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر و سینئر قانون دان احسن بھون نے کہا کہ آپ کی جماعت نے ہماری بھرپور سپورٹ کی ، آپ کے تعاون نے ہماری کامیابی کو بھاری مارجن میں تبدیل کر دیا ، وکلاء برادری اپنے حقوق کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی۔
احسن بھون نے کہا کہ وکلاء برادری کیلئے آپ کی بطور وزیراعلیٰ مراعات وکلاء آج بھی یاد کرتے ہیں ، آپ نے وکلاء کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News