Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی

Now Reading:

گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی
گرین بس

شہرقائد کی عوام کےلئے خوشخبری: گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ جہاز ’’آئی وی اوشین‘‘ آج رات ساڑھے 11 بجے کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔ پورٹ پر برتھ ملنے کے بعد 40 بسیں جہاز سے اتاری جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نومبر کے وسط سے منصوبے پر بسیں چلنے کی توقع ہے۔

اس سے قبل کراچی پہنچنے والی گرین بسوں کی پہلی کھیپ آزمائشی طور پر گرین لائن ٹریک پر چلائی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ چین سے کراچی پہنچنے والی 40 گرین بسوں میں سے 20 کوبندرگاہ سے سرجانی بس ڈپو منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement

واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40 بسوں کی پہلی کھیپ گزشتہ ماہ کراچی پہنچی تھی۔

 مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد آج متوقع ہے، مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گرین لائن بس منصوبہ 20 اسٹاپس پر مشتمل ہے، جو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے شروع ہوکر نمائش پر اختتام پذیر ہوگا، منصوبے سے یومیہ 3 لاکھ افراد کو سفری سہولت مہیا ہوگی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر
نے گزشتہ ماہ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اکتوبر 2021 سے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔

Advertisement

منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10 کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

موجودہ حکومت نے منصوبے کے لیے بسوں کی فراہمی کی مختلف ڈیڈ لائنز کا اعلان کیا جس کے بعد آخر کار پہلی کھیپ پہنچ گئی اور آج دوسری کھیپ کی آمد متوقع ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر