Advertisement
Advertisement
Advertisement

مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہے ہیں، وزیراعظم
عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خاں کو صوبے کے امور پربریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے اورآئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس مو قع پر وزیراعظم نے کہاکہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پنجاب میں عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی اگاہ کیا۔

اس مو قع پروزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے میں بھی بریف کیا گیا اور مہنگائی کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کے بارے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب میں عوامی ریلیف پرفوکس ہے ،صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبو ں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات

 وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور اور مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دور ہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔

Advertisement

Advertisement

گورنرپنجاب نے وزیراعظم کو بتایاکہ یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدورسمیت 30 یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی۔

گورنرپنجاب نے وزیرعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ برسلز، ہنگری، اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کیں ،انشاءاللہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔

چوہدری محمد سرورنے بتایاکہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین امن کے لیے پاکستانی کردار کے متعرف ہیں، افغان امن عمل کے لیے پاکستانی کردار کو یورپ میں سب سراہ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا۔

اس مو قع پرچوہدری محمد سرور نے مزید بتایاکہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان سے گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلقہ این اے 133 کے انتخابات کے بارے میں حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو عشرہ رحمت العالمینﷺ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر