Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیراعظم کو ویکسین لگنے کا معاملہ: اہم پیش رفت، ڈیٹا انٹری انچارج کی گرفتاری

Now Reading:

سابق وزیراعظم کو ویکسین لگنے کا معاملہ: اہم پیش رفت، ڈیٹا انٹری انچارج کی گرفتاری
نوازشریف

نارووال، سابق وزیراعظم نواز شریف کو ویکسین لگنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کے معاملے پر مبینہ طور پر ملوث ڈیٹا انٹری انچارج ناصر رؤف ثاقب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا انٹری انچارج کوتفتیش کے لئے گرفتار کر کے تھانہ صدر نارووال منتقل کر دیا گیا۔

محکمہ ہیلتھ لاہور سے معاملے کی انکوائری کے لئے ٹیم سی او ہیلتھ آفس نارووال پہنچ گئی۔

واضح رہےکہ بر طانیہ میں موجود مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف کو کین سائنوکی سنگل ڈوز ویکسین نارووال پبلک اسکول سے لگی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق نواز شریف کوگزشتہ روز 3 اکتوبر کو نارووال پبلک اسکول میں ویکیسن لگائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق نواز شریف اب مکمل ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی انٹری کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ نواز شریف کی جعلی انٹری پر ایف آئی سے رابطہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نوازشریف کو 22 ستمبر کو سائنو ویک لگائی گئی تھی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسی نیشن کے اندراج کا معاملہ گزشتہ ماہ سامنے آیا تھا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا ۔

ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی تھی۔ انہیں ویکسین کی دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نوازشریف کی کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ کی خبرمضحکہ خیزاورباعث تشویش ہے۔

پہلی بار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کی جعلی انٹری کرنے والے دو ملازمین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

پولیس کا اس معاملے کے حوالے سے کہنا تھا کہ جس شخص کے کہنے پر انٹری کی گئی وہ پاکستان میں نہیں ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کا ڈیٹا چوکیدار اور وارڈ بوائے گزشتہ کئی ماہ سے اپ ڈیٹ کر رہے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر