Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈپٹی اسپیکر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس

Now Reading:

ڈپٹی اسپیکر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے رکن شیخ فیاض الدین نے کورم کی نشاندہی کر دی، شیخ فیاض الدین نے کہا کہ ہر دفعہ کی طرح آج بھی کورم پورا نہیں، کورم کی فاتحہ بھی پڑھ لیں، حکومت قومی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں پھر ناکام ہوگئی ہے۔

اجلاس میں کووڈ 19 فنڈ میں جمع کروائے گئے عطیات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، کووڈ 19 اکاؤنٹ میں 5 ارب سے زائد رقم جمع کروائی گئی ہے جبکہ 1 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کے انٹرنیشنل عطیات بھی جمع کروائے گئے ہیں۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے امیگریشن ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی جبکہ مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک بھی قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری کی جانب سے قومی کالج برائے فنون  انسٹیٹیوٹ بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی جبکہ کاروباری تعمیر نو کمپنیات ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک بھی قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کی جانب سے پاکستان اکادمی ادبیات ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی ہے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے الیاتی ادارے محفوظ ٹرانزیکشنز ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی ہے۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے قرضہ جات برائے زرعی، تجارتی و صنعتی اغراض ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی ہے۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک بھی قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی ہے۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے پاکستان قومی جہاز رانی کارپوریشن ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی ہے، گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور ہوگئی ہے۔

Advertisement

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے آرڈیننس، قوانین محصول ترمیم سول آرڈیننس 2021، پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل ترمیمی آرڈیننس 2021  قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے آرڈیننس ایوان میں پیش کیا، قومی اسمبلی نے پاکستان شہری ہوا بازی آرڈیننس 2021 کی مدت میں 120 دن کی توسیع کی منظوری دے دی، قومی اسمبلی نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آرڈیننس 2021 میں 120 دن کی بھی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر