Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کا گیس بحران اور ایل این جی معاہدوں کی تحقیقات کا مطالبہ

Now Reading:

پیپلز پارٹی کا گیس بحران اور ایل این جی معاہدوں کی تحقیقات کا مطالبہ

 پیپلز پارٹی نے گیس بحران اور ایل این جی معاہدوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سردیاں آتے ہی ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، حکومت نے سینیٹ کے فلور پر کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تین وقت کی روٹی پکانے کے لئے بھی گیس فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گیس فراہمی کی سہولت تک چھین لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدوں کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ حکومتی وزراء سردیوں سے قبل بحران کا خدشہ ظاہر کرتے رہے لیکن کوئی انتظامات نہیں کیئے، تحقیقات کی جائیں کہ گیس بحران کا علم ہونے کے باوجود  بحران سے نمٹنے کے لئے انتظامات کیوں نہیں کئے گئے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ گیس بحران کا علم ہونے کے باوجود  بحران سے نمٹنے کے لئے انتظامات کیوں نہیں کئے گئے، حکومت اتنی بے حس ہو چکی ہے کہ عوام کی مشکلات کا کوئی احساس ہی نہیں رہا۔

Advertisement

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر عوام کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر