Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر آئین اور قانون کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کریں، خواجہ آصف

Now Reading:

اسپیکر آئین اور قانون کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کریں، خواجہ آصف
خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسپیکر آئین اور قانون کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔

پینل آف چیئرمین کے رکن امجد خان نیازی کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خواجہ محمد آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کے حوالے سے قانون واضح ہے، آئین کے تحت کمیٹی ممبران منتخب کرنے کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کا ہے۔

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے برابر نمائندگی دی جاتی ہے، چیئرمین سینیٹ کمیٹی ارکان کی نامزدگی نہیں کرسکتے، اسپیکر آئین اور قانون کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان زیریں کے ارکان براہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آتے ہیں، سینیٹ کا احترام ہے لیکن قومی اسمبلی کے اختیارات ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سینیٹ ارکان کو شامل کرنا بھی آئین کے خلاف ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نمائندگی کم کر دی گئی جبکہ چھوٹی سیاسی جماعتوں کو پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی دی گئی اس ایوان سے ریلیف نہیں ملے گا تو دوسرے دروازے کھٹکھٹانے پڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر