مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ شرمناک ہے۔
رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو بغیر ہتھیار کے سکیورٹی پر کھڑا کیا گیا، 11 پولیس کے جوان شہید ہوئے ہیں، حکومت کا رویہ شرمناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے، اس وقت حکومت کو کچھ سمجھ نہیں کہ کیا کر رہی ہے، .اس وقت ملک کی صورتحال قابلِ مذمت ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایک دوسرے سے تعاون پہلے سے بھی زیادہ ہوگا، حکومت نے سو پیاز اور سو جوتے والی مثال سچ کر دی، موجودہ حکومت میں ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں پی ڈی ایم کی ریلیںاں ہیں، اس کے بعد اسلام آباد کی طرف جائیں گے، فیصل آباد میں پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب رہا، مسلم لیگ ن کو فیصل آباد سے یا پنجاب سے جو بھی ضرورت ہو گی پوری کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نااہل ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، منہ زور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں نااہل حکومت ناکام ہوگئی، اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News