Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہا شاہ سے مبینہ زیادتی، ملزمان کے ڈی این اے میچ نہیں ہوئے

Now Reading:

ماہا شاہ سے مبینہ زیادتی، ملزمان کے ڈی این اے میچ نہیں ہوئے
dr maha

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ملزم جنید اوروقاص کے ڈی این اے ڈاکٹرماہا سےحاصل نمونے سے میچ نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی سے مرکزی ملزمان جنید خان اور سید وقاص کی مبینہ زیادتی کے الزامات میں ڈی این اے رپورٹ میں منفی قرارپائی ہے۔

پولیس سرجن حیدرآباد کی نگرانی میں جاری کردہ رپورٹ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی گئیں۔

ڈاکٹرماہا علی کے دوست جنید خان اور سید وقاص حسن پر متوفیہ ڈاکٹر ماہا علی کے والد سید آصف علی شاہ کی جانب سے زیادتی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

عدالتی حکم پرمرکزی ملزم جنید خان اورسید وقاص نے خون اوربکل سویب کے نمونے جام شورو یونیورسٹی میں خود جا کرائے۔

Advertisement

متوفیہ ڈاکٹرماہا علی کے کپڑوں اور خون کے نمونوں سے ڈی این اے سیمپلز کا موازنہ کیا گیا۔

ڈی این اے رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم جنید خان اور سید وقاص حسن کا ڈی این اے متوفیہ ڈاکٹر ماہا علی سے میچ نہیں ہوا۔

رپورٹ پر ڈاکٹر وحید علی، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر وقار احمد اور ڈاکٹر رجنی کمار کے دستخط ہیں۔

استغاثہ نے ڈی این اے سیمپل نا دینے پرمقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی شامل کی تھی۔

وکیل ملزم نے عدالت سے کہا کہ ڈی این اے سیمپل میچ نا ہونے سے مقدمے سے زیادتی کی دفعہ از خود خارج ہوجائے گی۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست کے مہینے میں کراچی کےعلاقے گزری میں ڈاکٹر ماہا نے اپنے آپ کو گھر کے واش روم میں بند کر کے گولی مارکرخودکشی کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر