
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منافع خور اور ذخیرہ اندوز عوام کے دشمن ہیں۔
عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 6.6 ملین میٹرک ٹن سرکاری گندم کا سٹاک دستیاب ہے،2021 میں ربیع کی فصل کے لیے کھاد کا وافر ذخیرہ دستیاب ہو جائے گا۔
بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ دونوں اسٹاک ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں، سندھ میں قائم کھاد کمپنیوں نے ملک کے دیگر علاقوں کے ڈیلرز کے مقابلے سندھ میں کچھ ڈیلرز کو غیر معمولی طور پر زیادہ ذخیرہ فراہم کیا ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے یوریا کے غیر متناسب سٹاک کی تقسیم پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، کسانوں کی ضرورت کے مطابق دیگر علاقوں کو کھاد فراہم کی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مافیا صارفین کے مفاد کا خیال رکھنے کے بجائے منافع خوری میں مصروف ہیں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت انتظامی اور قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں، ان کھاد تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو کچھ ڈیلرز کے ساتھ مل کر قیمتوں میں اضافے کے لیے مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لیے مافیا کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کھاد کی صنعت کو گیس پر 120 ارب کی سبسڈی کے ساتھ ساتھ 100 ارب مالیت کے ٹیکس مراعات دے رہی ہے، اس کے باوجود کھاد بنانے والی کمپنیاں کچھ علاقوں میں مخصوص ڈیلروں کو اضافی مقدار میں کھاد فراہم کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن اور انسداد منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی مخالف قوانین کے مطابق تعزیری کارروائی کی ہدایت دی۔
عمران خان نے کہا کہ چینی کے شعبے کے لیے متعارف کرائے گئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو کھاد کی صنعت کے لیے بھی استعمال کیا جائے تاکہ مصنوعی قلت اور قیمتوں میں ہیرا پھیری کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ کی صوبائی حکومت نے ان عوام دشمن مجرموں کے خلاف موثر اقدامات نہ کیے تو وفاقی حکومت متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مداخلت کر سکتی ہے، سندھ حکومت کے خلاف کارروائی نہ ہونے کا ازالہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوز ، سندھ حکومت کی اس بے عملی سے سندھ سمیت ملک بھر میں کھاد کی سپلائی اور قیمتیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News