Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلبھوشن قومی ایشو ہے اس پر سیاست نہ کی جائے، اٹارنی جنرل

Now Reading:

کلبھوشن قومی ایشو ہے اس پر سیاست نہ کی جائے، اٹارنی جنرل
اٹارنی جنرل آف پاکستان

 اٹارنی جنرل نے اپوزیشن سے درخواست کی ہےکہ کلبھوشن قومی ایشو ہے اس پرسیاست نہ کی جائے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے الیکشن کمیشن اور کلبھوشن یادیو سے متعلق قانون سازی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی ڈیزائن ناکام ہوا ہے، بھارت پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت انصاف اور سلامتی کونسل لیکر جانا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی پاکستان پر پابندیاں عائد کرانے کی کوشش سبوتاژ ہوگئی، کلبھوشن پاکستانیوں کا قاتل اور بھارتی جاسوس ہے،عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق قانون سازی کی گئی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے مزید کہاکہ اپوزیشن چاہے تو تفصیلی بریفننگ دینے کو تیار ہیں۔

واضح رہےکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں قانون سازی کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر دی گئی۔

Advertisement

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرار داد کے متن میں درج ہےکہ یہ ایوان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں پارلیمنٹ سے بل پاس کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

متن میں کہاگیا کہ عالمی عدالت کے کہنے پر بھارتی جاسوس کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے، کلبھوشن یادیو ہزاروں پاکستانیوں کے قتل کا خود اعتراف کرچکا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ہمارے بچوں کے قاتل کو اس طرح ریلیف دینا شہداء کے خون سے غداری ہے، یہ ایوان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں پاس کیے بل کو مسترد کرتا ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ کہنے والے وزیراعظم نے آج کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی معاشی خودمختاری اغیار کے قدموں میں رکھ دی۔

مشیر برائے پارلیمانی اموربابر اعوان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کی تعمیل کےتحت کلبھوشن بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔

Advertisement

کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف نظرثانی غور مکرر بل 2021ء بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں پیش کیاگیا۔

پارلیمنٹ نے حکومت کا انتخابی ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا۔

اس کے ساتھ ساتھ سمندر پارپاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی پاس کر لیا گیا۔

 بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف نظرثانی غور مکرر بل 2021 بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

حکومتی بل منظور ہونے پر ایوان میں “کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان ” کے نعرے لگائے گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں ڈویژن کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔

Advertisement

دوسری جانب حکومتی بل پاس ہونے پر وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ حکومتی بل منظور ہونے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر