
پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کمی کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت ان کھلاڑیوں کو اب صرف ڈومیسٹک میچ کی فیس ہی ملے گی۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر آمادہ کرنے کے لیے پالیسی بنائی تھی جس میں اب تبدیلی کی گئی ہے۔ پچھلی پالیسی کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر ان کے کنٹریکٹ کے مطابق میچ کے لیے آدھی فیس ملے گی۔
اہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پالیسی میں ایک بار پھر سے تبدیلی کردی ہے اور اب سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو صرف ڈومیسٹک میچ کی فیس ہی ملے گی جو دیگر کھلاڑیوں کو ملتی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے اس تبدیلی پر قومی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اعتماد میں لیے گئے بغیر پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان معاوضوں کی تفریق ختم کرنے کے لیے یہ پالیسی اپنائی گئی ہے اور سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News