Advertisement
Advertisement
Advertisement

مراد علی شاہ نے فیڈریشن کو دہمکی دی ہے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

مراد علی شاہ نے فیڈریشن کو دہمکی دی ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے فیڈریشن کو دہمکی دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید علی شاہ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج مراد علی شاہ اپنی پریس کانفرنس میں پریشان نظر آئے، مراد علی شاہ نے فیڈریشن کو دہمکی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ صاحب سندھ کوئی ریاست نہیں ہے، افسران کو بنیاد بنا کر وزیر اعلیٰ نے غصے کا اظہار کیا، مراد علی شاہ کا طوطا حسن نقوی ہیں، اس کرپٹ طوطے کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ نے کرپشن کی۔

انہوں نے کہا کہ حسن نقوی وزیر اعلیٰ اور مقصود میمن آصف زرداری کو چلا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ صاحب سندھ کی عوام اب آپ کو کٹ لگائے گی، صوبہ سندھ ایماندار افسران کے مستقبل کا قبرستان بن چکا ہے، جس افسر کو کشمور بدین کا نہیں پتہ تو وہ گوگل میپ لگاکر چلا جائے گا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مگر اسے یہ نہیں پتہ ہوگا کہ منشیات، تیل، کہاں بکتی ہے، ان افسران کو نہیں پتہ ہوگا کہ فرخ بشیر کون ہیں، وزیر اعلیٰ صاحب سندھ کے افسران کو سیاسی نہ بنائیں، روٹیشن پالیسی پر وزیر اعلیٰ اپنے حواس ٹھیک رکھیں۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ روٹیشن پالیسی پورے ملک کے لیے ہے، تمام معاملے پر چیف سیکریٹری سے مشاورت ہورہی ہے، مراد علی شاہ کا خوف بتا رہا ہے کہ قالین کھسک رہا ہے، پی پی کے قاتل ایم پی اے اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گندم کی قیمت گزشتہ سال 2000 روپے رکھی تھی، اس سال گندم کی قیمت 2200 روپے فی من کے حساب رکھی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں بیٹھےسیاسی یتیموں کےکہنےپرافسران کو شوکاز ملتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن صوبے کی گورننس میں مداخلت نہ کرے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیاست میں نہ آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میرپور خاص میں ہائی کورٹ کا بینچ قائم کرنے کی بات کی ہے، اس حوالے سے قانون کو فالو کریں گے، آب پاشی کی زمین پر کابینہ کی بات ہوئی، محکمہ آب پاشی کو اس زمین کی ضرورت نہیں ہے، وہاں ہم کچی آبادیاں قائم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مردم شماری پر قومی اسمبلی میں جو باتیں کی گئی وہ غلط تھیں، یہاں پر کچھ کم عقل لوگ ہیں، جو وفاق میں ہیں، شاید وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بار بار جھوٹ بول کر صحیح ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ افسران وفاق کے نہیں ہیں یہ فیڈریشن کے افسر ہیں، یہ کم عقل اور نااہل ہیں یہ وفاق نہیں فیڈریشن کے افسران ہیں، فیڈریشن میں چاروں صوبے آتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پہلی ہے جہاں مشاورت نہیں ہوتی ہے، یہ گھر میں بیٹھ کر کسی سے مشاورت نہیں کرتے ہیں، انہوں نے 3 سال میں کوئی 3 میٹنگز کی ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنی ساری اتھارٹیاں لوگوں کو دے دی ہے، وہ صرف بنی گالا سے اڑ کر وزیر اعظم ہاؤس آتے ہیں، اور وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالا چلے جاتے ہیں، بس ان کے پاس یہ اتھارٹی ہے، 40 فیصد صوبے کے افسر ہوتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ابھی بھی فیڈریشن کے 48 افسران کی کمی ہے، میں نے اکتوبر میں اسلام آباد میں جاکر ان سے کہا ہمیں افسر دیں، اس وقت صرف چار افسران ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں چیف جسٹس صاحب سے کورٹ میں کہا کہ ہمارے پاس افسران نہیں ہیں اور میں نے اسی وقت ایک خط اٹارنی جنرل کو لگ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر