Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت ہم پر پابندیاں لگوانا چاہتا تھا ہم نے اس کے ہاتھ کاٹ دیے، فروغ نسیم

Now Reading:

بھارت ہم پر پابندیاں لگوانا چاہتا تھا ہم نے اس کے ہاتھ کاٹ دیے، فروغ نسیم

 فروغ نسیم کا کہنا ہےکہ بھارت ہم پر پابندیاں لگوانا چاہتا تھا، ہم نے قانون سازی کے ذریعے بھارت کے ہاتھ کاٹ دیے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی عدالت انصاف نظرثانی بل اورکلبھوشن یادیو کیس پروضاحت دیتے ہوئے کہاکہ کلبھوشن والا آڈیننس کسی فرد واحد کیلئےنہیں ہے، بل کی مخالفت کرنے والوں نے شاید اسے پڑھا نہیں۔

انہوں نے بتایاکہ اگر ہم قانون نہ بناتے تو بھارت پاکستان کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر دیتا۔

فروغ نسیم نے کہاکہ قونصلررسائی نہ ملنےپربھارت نےعالمی عدالت انصاف سےرجوع کیا، پاکستان نےعالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کابھرپوردفاع کیا ، بھارت نے کلبھوشن کی بریت کی استدعا کی تھی۔

وزیرقانون نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف نےبھارتی جاسوس کی بریت کی درخواست مستردکی، عالمی عدالت انصاف نے کہا قانون سازی کی جائے، کسی نے کہا امریکہ بھی عالمی عدالت انصاف کو نہیں مانتا، امریکہ الگ ملک ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کا نئی مردم شماری کا مؤقف تھا ،نئی مردم شماری اب الیکٹرانک ہونے جارہی ہے۔

وزیرقانون فروغ نسیم نے کہاکہ  آرٹیکل 55 سب پڑھ لیں جواب مل جائےگا،جو کہتے ہیں قانون سازی چیلنج کرینگے، وہ بےشک کریں لیکن مطالعہ ضرور کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےکہاانتخابی اصلاحا ت کابل چیلنج کرینگے، مشترکہ سیشن پارلیمانی نہیں تو 18 ویں ترمیم میں نکال دیتے، اپوزیشن کے اعتراضات بےبنیاد ہیں۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس میں 34 بل مفاد عامہ کےمنظور ہوئے۔

دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا ہےکہ اس حکومت نے دشمن جاسوس کو بھی این آر او دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ دشمن ملک کے جاسوسوں کو این آر او دے کر کسی ملک کی پارلیمنٹ اپنے منہ پر کالک نہیں ملتی۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ دشمن ملک کے جاسوس کے نام سے قانون پاس کر کے ملک کی عزت اور پارلیمنٹ کا وقار خاک میں ملا دیا گیا۔

سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اپنی حکومت جاتی دیکھ کر عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو این آر او دینا شروع کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر