
سرگودھا میں مالکان کے مبینہ تشدد سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سالہ ارسلان علی ناصر بھٹی کے گھر میں کام کاج کرتا تھا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ 1 روز قبل بچے کو لینے گئے تو مالکان نے بھجوانے سے انکار کر دیا تھا، آج صبح ایک رکشے والا بچے کو لے کر آیا تو بچے کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی، ہم بچے کو لے کو سول اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کی موت واقع ہو چکی ہے۔
لواحقین نے مزید کہا کہ بچے نے مالکان کے پاس کام کرنے سے انکار کیا تھا جس پر مالکان نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ہمیں انصاف چاہیے۔
یاد رہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ہیں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News