ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہےکہ مریم صفدرجان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کروا رہی ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کے وکیل ایک سال سے بہانے بنا کر تاریخیں لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کیلبری کوئین سزا کے خلاف اپیلیں دائر کرکے “ڈیلیئنگ ٹیکٹس” اختیار کیئے ہوئے ہیں، کیلبری فونٹ کے ذریعے جعلسازی کی مرتکب محترمہ ناقابلِ تردید ثبوتوں کی وجہ سے سزایافتہ ہوئیں۔
ڈاکٹرشہباز گِل نے کہاکہ ملکہِ جعلسازی کا “ویڈیوز” سے ماضی کی طرح عدالتی فیصلہ تبدیل کروانے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی، جعلسازی کی ماہر کیلبری کوئین کیلبری فونٹ اور قطری خط کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں دے پائیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہاکہ جرم ثابت ہوئے مگر جوابدہی کے بجائے الزامات کے سلسلے شروع ہو گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھٹائی دیکھیں، مفرور والد ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں عیش اور بیٹی یہاں ملکیت سے انکاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
