
امپورٹڈحکومت نے پاکستان کے امن کا کباڑا کردیا ہے، کامران بنگش
خیبر پختونخوا کے صوبائی مشیر اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران بنگش نے کہا ہے کہ 70 سال تک حکومتیں کرنے والے رہنماؤں نے سابق فاٹا کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں کامران بنگش نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا جو جماعتیں فاٹا کا رونا رو رہی ہیں، وہ بتائیں کہ ماضی میں انہوں نے کیا کیا ہے؟ کوئی بتا دے 3 سال میں کونسی یونیورسٹی بن سکتی ہے؟ 70 سال تک حکومتیں کرنے والے رہنماؤں نے سابق فاٹا کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی مشیر اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران بنگش نے کہا کہ رواں سال کے بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لیے 60 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبائی حکومت مذید یونیورسٹیوں کی بجائے کالجز میں بی ایس پروگرام کو فروغ دے رہی ہے، جن کالجز میں 220 سے زائد طلباء داخلہ لینے سے رہ جاتے ہیں، وہاں سیکنڈ شفٹ کا آغاز کر رہے ہیں، صوبے کے 25 کالجز میں سیکنڈ شفٹ کی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News