Advertisement
Advertisement
Advertisement

واپڈا پانی اور بجلی کے شعبوں میں 10 میگا پراجیکٹس تعمیر کر رہا ہے، چیئرمین واپڈا

Now Reading:

واپڈا پانی اور بجلی کے شعبوں میں 10 میگا پراجیکٹس تعمیر کر رہا ہے، چیئرمین واپڈا

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے کہا ہے کہ واپڈا پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں 10 میگا پراجیکٹس تعمیر کر رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) سے معروف عالمی مالیتی ادارے جے پی مورگن کے وفد نے ملاقات کی جس میں منصوبوں کی تعمیر کیلئے واپڈا کی نئی ہمہ جہت حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین واپڈا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی مالی حکمتِ عملی میں ماضی کے بر عکس قومی خزانے پر انحصار بہت ہی کم ہے، نئی حکمتِ عملی کے تحت 26 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے تعمیر کر رہے ہیں، جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ واپڈا پاکستان کا واحد ادارہ ہے جس نے ریاستی ضمانت کے بغیر اپنی مستحکم مالی پوزیشن کی بنیاد پر گرین یورو بانڈ کا کامیاب اجراء کیا، واپڈا پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں دیا مر بھاشا، مہمند اور داسو سمیت 10 میگا پراجیکٹس تعمیر کر رہا ہے جس کی لاگت 26 ارب ڈالر ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں گزشتہ 50 برس کے دوران پانی اور پن بجلی کے اتنے منصوبوں کی بیک وقت تعمیر کی مثال نہیں ملتی، یہ منصوبے ایک نئی اور ہمہ جہت مالیتی حکمتِ عملی کے تحت تعمیر کئے جا رہے ہیں، واپڈا کی اِس حکمتِ عملی کی بنیاد واپڈا کے مؤثر مالیتی ڈھانچے اور مستحکم مالی پوزیشن پر ہے۔

Advertisement

واپڈا کے 10 زیرِ تعمیر منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ اِن منصوبوں کی بدولت پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت مزید 11 ملین ایکڑ فٹ بڑھ جائے گی اور قومی نظام میں تقریباً 9 ہزار میگاواٹ پن بجلی کا بھی اضافہ ہوگا۔

          ان کا کہنا تھا کہ واپڈا پانی اور پن بجلی کے منصوبوں کی نشاندہی اور تعمیر کے لئے قومی اہمیت کا بے مثال ادارہ ہے جس نے اپنے منصوبوں کی تعمیر کے لئے ایک ایسی مالی حکمتِ عملی ترتیب دی ہے جس کا ماضی کے برعکس قومی خزانہ پر انحصار بہت ہی کم ہے، واپڈا کی یہ حکمتِ عملی پاکستان میں پائیدار اور ماحول دوست اقتصادیات کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا بین الاقوامی مارکیٹ سے اپنی ضروریات کے مطابق فنڈز کا بندوبست جاری رکھے گا، ہم اُمید کرتے ہیں کہ واپڈا منصوبوں کی بدولت پاکستان میں ماحول دوست پن بجلی کے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری آئے گی جس سے پاور سیکٹر کے اندر ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے مزید کہا کہ واپڈا پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جس نے ریاستی ضمانت اور حکومت کی کسی بھی مالی ذمہ داری کے بغیر اپنی مستحکم مالی حیثیت کی بنیاد پر سرمایہ کاری کی بین الاقوامی مارکیٹ میں گرین یورو بانڈ کا اجراء کیا۔

چیئرمین نے واپڈا کے اولین گرین یورو بانڈ کے اجراء میں مرکزی ادارے کے طور پر جے پی مورگن کے کردار کی تعریف کی، مذکورہ بانڈ کے اجراء میں جے پی مورگن کے علاوہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور حبیب بینک بھی شامل تھے۔

اس موقع پر وفد میں آصف رضا منیجنگ ڈائریکٹر گلوبل کارپوریٹ بینک عمران زیدی امین ایم خواجہ چیف ایگزیکٹو پاکستان اور نوید اصغر ممبر فنانس (واپڈا) بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر