Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا کراچی شو بھی بری طرح فلاپ رہا، حسان خاور

Now Reading:

پی ڈی ایم کا کراچی شو بھی بری طرح فلاپ رہا، حسان خاور

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے پی ڈی ایم کا کراچی شو بھی بری طرح فلاپ رہا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پہلے مریم اور آج  شہباز شریف مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کھڑے ہوگئے، پی ڈی ایم کا کراچی شو بھی بری طرح فلاپ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھتیجی نے ڈیرہ غازی خان سے راہ فرار اختیار کی اور شہباز شریف نے کراچی سے، ن لیگ جو کھیل کھیل رہی ہے وہ مولانا فضل الرحمن کی سمجھ میں نہیں آئے گا، مسترد شدہ سیاستدانوں کا ناجائز اتحاد پی ڈی ایم آخری ہچکیاں لے رہا ہے، پی ڈی ایم پاکستان کی سیاسی تاریخ کا نالائق ترین اور ناکام ترین اتحاد ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی سیاسی تاریخ کا نالائق ترین اورناکام ترین اتحاد ثابت ہوا ہے، سیاست کو ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کرنے والوں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، کراچی کے محبِ وطن شہریوں نے پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ان کی اوقات یاد کروا دی ہے۔

 معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایماندار قیادت کے سامنے لٹیروں کی منفی سیاست ختم ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کی گھسی پٹی فلم نہ پہلے چلی نہ آئندہ چلے گی، ان عناصر کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ 2023 اور اس کے بعد بھی روتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر