 
                                                                              ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافے پر شدید تحفظات ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں افسوسناک حادثہ پر تعزیت کرتے ہیں، کابل میں ہولناک دہشت گردی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک پاکستانیوں کی امداد اور سہولت کے لیے وزیر خارجہ نے ایف ایم پورٹل کا افتتاح کیا، وزیر خارجہ کے ایف ایم کنیکٹ ایجنڈا کے تحت عالمی تنظیم کے رہنماؤں نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی، گزشتہ روز وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ہارلیمانی وفد کا استقبال کیا، انہوں نے ای یو سے مثبت تعمیری شراکت داری پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل آف ازبکستان نے پاکستان کا دوہ کیا، ان کے دورے میں مشترکہ سیکیورٹی کمیشن کے قیام کے پروٹوکولز پر دستخط کیے گیے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافے پر شدید تحفظات ہیں، کشمیری طلباء کو پاک بھارت میچ کے بعد دھمکیوں، مقدموں کے اندراج اور دیوار سے لگائے جانے کی مذمت کرتے ہیں، ہم کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 1 ماہ میں 22 کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے شہید کیا، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم میں اضافہ ہوا ہے، یہ بھارت کی فاشسٹ پالیسی کا عکاس ہے، بھارت اقلیتوں ان کے مذہبی مقامات اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں میں بڑا حصہ دار ملک نہیں ہے، ہمارا کوپ 26 میں اہم اور مثبت کردار تھا، ایف اے ٹی ایف کو چند ممالک سیاسی بنیادوں پر استعمال کر رہے ہیں، پاکستان نے اس بات کا اظہار کیا ہے، پاکستان کی کارگردگی کا ایف اے ٹی ایف رکن ممالک نے اعتراف بھی کیا ہے، اس کے سیاسی بنیادوں پر استعمال کے باوجود ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ افواج کی موجودگی نے اس کو دنیا کا بڑا ملٹرائزڈ زون بنا دیا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات کے معمول پر آنے کی غلط تشریح کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اپنی اس کوشش اور دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر سے شارجہ کی پروازوں کو مسترد کر دیا گیا ہے، بھارت نے جموں و کشمیر کے مخلتف حصوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 