Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارجنٹینا: خاتون نے علاج کے بغیر بیماری کو شکست دے دی

Now Reading:

ارجنٹینا: خاتون نے علاج کے بغیر بیماری کو شکست دے دی

ارجنٹینا کی ایک  خاتون نے علاج کے بغیر بیماری کو شکست دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کی ایک خاتون میں کسی دوا اور علاج کے بغیر ہی ایڈز کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے جو اب تک کی طبی تاریخ میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

  طبی اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خاتون کی اصل شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن اسے ایسپیرانزا مریضہ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ ان کا تعلق ارجنٹینا کے شہر ایسپیرانزا سے ہے۔

خاتون میں پہلی بار ایڈز کی تشخیص 2013 میں ہوئی تھی جس کے بعد وقفے وقفے سے ان کا معائنہ جاری رہا لیکن انہوں نے ایڈز کا علاج نہیں کروایا ، ایڈز وائرس موجود ہونے کے باوجود  خاتون میں ایڈز کی کوئی علامت نمودار نہیں ہوئی جبکہ اس سال ان میں سے یہ وائرس مکمل طور پر ختم ہوگیا۔

آن لائن ریسرچ جرنل اینلز آف انٹرنل میڈیسن کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اب خاتون میں ایڈز وائرس کے علاوہ کوئی اور متعلقہ بیماری بھی موجود نہیں۔

Advertisement

اب تک اس بارے میں سائنسدانوں کی معلومات خاصی محدود اور ابتدائی نوعیت کی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ شاید ان کا قدرتی مدافعتی نظام (امیون سسٹم) دوسرے لوگوں سے قدرے مختلف حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ایک خطرناک اور لاعلاج مرض کو شکست دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کیلیفورنیا کی ایک خاتون نے بھی کسی دوا یا علاج کے بغیر ایڈز کو مکمل شکست دے دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر