Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم اپنی زبان ہی بند رکھیں’

Now Reading:

‘عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم اپنی زبان ہی بند رکھیں’
مریم اور فواد

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم اپنی زبان ہی بند رکھیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ٹوئٹ کرکے آٹے، چینی ،گیس، بجلی اور دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی ،عوام کی مفلسی اور بے بسی کا مذاق نہ اڑا یا جائے۔

‎مسلم لیگی ترجمان نے کہاکہ آٹا چینی بجلی، گیس اور دوائی اب عمران مافیا کے جانے سے ہی سستی ہو گی۔

Advertisement

‎انہوں نے کہاکہ فواد صاحب جھوٹے ٹویٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، باہر ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں۔

‎مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں۔

‎انہوں نے کہاکہ صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں، چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، میڈیا والے کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

Advertisement

اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی فواد چوہدری نے ایک اوراچھی خبرسناتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا الحمدللّٰہ پاکستان کی عالمی کرکٹ میں فتح یاب واپسی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر