Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر

Now Reading:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر
اسموگ

اسموگ

فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج لاہور دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پرآگیا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 292 جبکہ کراچی میں 165 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی

Advertisement

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

فضائی آلودگی

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

دہلی، اسموگ کے باعث اسکول بند

Advertisement

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دئیے گئے۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ سوموار سے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند رہے گے اور اسکولوں کی کلاسیں ورچوئل ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول اس لیے بند کیے جا رہے ہیں کہ بچوں کو آلودہ ہوا میں سانس نہ لینا پڑے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول بند کرنے کا فیصلہ نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے خطرناک حد تک بڑھ جانے کے باعث کیا گیا ہے۔

بھارت کے مرکزی آلودگی کنٹرول ادارے کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس کے 500 کے پیمانے میں آلودگی 437پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ نئی دہلی حکومت نے آلودگی کے باعث ایمرجنسی اقدامات کرتے ہوئے چار دن کے لیے کھلی جگہوں پر دھول اڑانے اور تعمیراتی کام کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر