Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس ملک میں امیر اور غریب کے لیے دو قانون ہیں،سراج الحق

Now Reading:

اس ملک میں امیر اور غریب کے لیے دو قانون ہیں،سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس ملک میں امیر اور غریب کے لیے دو قانون ہیں۔

سراج الحق نے عوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دو نہیں ایک پاکستان کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے بیماری میں اضافہ کیا جبکہ عمران خان نے کرپشن میں بھی اضافہ کیا۔

  امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت میں بھی یہی مسئلہ تھا ، ہم نے نواز شریف کا ساتھ دیا تھا، نواز شریف نے بھی اپنے وعدوں کا پاس نہیں رکھا جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں جھوٹ تھا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 60 روز قبل پینڈورا پیپرز منظر عام پر آئے، پینڈورا پیپرز میں کرپٹ سیاستدانوں کے نام آئے جبکہ پانامہ کیس میں بھی  436 لوگوں کے نام آئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پینڈورا پیپرز میں پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے لوگوں کے نام آئے ،میرے پاس کوئی راستہ نہیں تھا,تبھی میں سپریم کورٹ گیا۔

Advertisement

اس سے قبل اپنے ایک اور بیان میں  سراج الحق نے کہا کہ ظالم اشرافیہ جونکوں کی مانند عوام کا خون چوس رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مزدوری کر کے پیسہ ملک میں لاتے ہیں اور حکمران باہر بھیج رہے ہیں ، حکومت کے پاس ملکی مسائل کا کوئی حل موجود نہیں ہے ، ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں، مسائل کی وجہ چند خاندان ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پنڈورا اور پانامہ لیکس میں شامل لوگوں پر تینوں بڑی جماعتیں بات نہیں کرتیں ، سپریم کورٹ اس لیے گئے تاکہ جنہوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹا اور باہر بھیجا، ان کا احتساب ہو۔

سراج الحق نے کہا کہ وہ شخص بہت ہی غیرسیاسی ہو گا جو ان تینوں پارٹیوں میں فرق محسوس کرتا ہے ، ملک میں غربت اور بے روزگاری کی وجہ تینوں سیاسی جماعتیں ہیں ، پی ٹی آئی کے دور میں ادارے مزید برباد ہوئے ، حکمران ایوان، عدالت، نیب اور الیکشن کمیشن پر کنٹرول چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اور نہ بنے گی ، ہماری امیدوں کا مرکز و محور پاکستان کی عوام ہے ، اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج17نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کا دھرنا 28نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا ، ملک کے معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل کا حل نظام مصطفیﷺ کے نفاذ میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر