Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران تین کشمیری تاجروں اور ایک ڈاکٹر کو سرینگر میں شہید کردیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ایک دکاندار الطاف احمد بٹ، ایک پراپرٹی ڈیلر اور ایک ٹی اسٹال کے مالک  کوسرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

اس حوالے سے شہید الطاف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسے بھارتی فوجیوں نے بلااشتعال فائرنگ کر کے بہیمانہ طورپر شہید کیا، اہلخانہ نے الطاف کی میت کی واپسی کیلئے برزلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ مقبوضہ علاقے کے دورے کے دوران تیار کی گئی پالیسی کے تحت بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پالیسی کے تحت فوجیوں کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں پر کسی بھی حملے کی صورت میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر