صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیرِ صدارت پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ممبران کا اجلاس ہوا، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں بورڈ کے انتظامی اور مالیاتی امور کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر نے نجی و سرکاری تکنیکی اداروں میں زیرِ تعلیم اسپیشل بچوں کی رجسٹریشن اور امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا کہ پنجاب حکومت ان اسپیشل بچوں کی داخلہ اور امتحانی فیس کے اخراجات خود برداشت کرے گی۔
بورڈ نے ممبران کے میٹنگ اٹینڈ کرنے کے چارجز 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کی منظوری دی، مالی سال 22 – 2021 کے بجٹ میں اعلان کردہ تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد ایڈھاک ریلف کی بورڈ ملازمین کے لئے منظوری دی گئی۔
بورڈ نے طلباء و طالبات کو امتحانات کے لئے اردو یا انگریزی زبان اختیار کرنے کی بھی منظوری دی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بورڈ کے تمام امور قواعد و ضوابط کے مطابق آگے بڑھائے جائیں، حکومت نے امتحانی نظام کو شفاف بنایا ہے، مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جارہا ہے۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے با اختیار بنائیں گے۔
چئیرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ناظر خان اور بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News