Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں لاڈلہ سازی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پاکستان میں لاڈلہ سازی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کاکہنا ہےکہ وقت آگیا ہے اب پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو پاؤں جمانے دیا جائے اور لاڈلہ سازی کا خاتمہ کیا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے 54 یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہاکہ  طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے بعد پاکستان میں جمہوریت کا ترجمہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کا منشور و لائحہ عمل ہی 22 کروڑ پاکستانیوں اور وطن کو حقیقی جمہوری و فلاحی ریاست بنانے کا واحد راستہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ایک تحریک ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی اساس قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظرئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے، اور کئی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں پر محیط ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے ملک و قوم کو بیش بہا اسٹریٹجک تحفے دیے،پیپلز پارٹی نے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا، پیپلز پارٹی قیادت نے ملک کو جوہری پروگرام اور میزائیل ٹیکنالاجی دی، صوبائی خودمختاری، اور زرعی و معاشی اصلاحات دینا بھی پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاک – چین دوستی، سی پیک منصوبہ، اور اسلامی سربراہی کانفرنس کی شکل میں سیاسی طور پاکستان کو اسلامی دنیا کو محور و مرکز بنانا بھی پی پی پی کا طرہِ امتیاز ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ یوم تاسیس کے دن تمام جیالوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، جیالوں نے کوڑے کھائے، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جلاوطنی جھیلی، اور غیرجمہوری قوتوں کے اسپانسرڈ میڈیا ٹرائیلز کے سامنا کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ یہ باعثِ فخر ہے کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پایئہ تکمیل پہنچانے کے لیے پارٹی عہدیداران اور کارکنان پرعزم و بے مثال جراَت کے ساتھ اپنی جدوجہد میں نئی روح پھونکنے کے لیئے کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس تجدیدِ عہدِ نو کا دن ہے، ہم عوام کے حقِ حاکمیت، خواتین کی آزادی، اقلیتوں کی قومی دھارے میں شمولیت، جمہوری اداروں کو بااختیار، آئین کی حکمرانی، اور عوام کی بہبود و ترقی کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کی انتھک جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے، ملک سے ہر قسم کے امتیاز کے خاتمے اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کا خواب حقیقت میں بدلنے والا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر