
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کی خوشی میں کشمیری طلبا پر بھارتی بے بنیاد مقدمات کیخلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کی کال پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں طلباء و طالبات کی بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت انتہا پسند ملک ہے اورکشمیری طلبا پر کرکٹ کا جشن منانے پر مقدمات درج کرنا بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔
احتجاج میں شریک طلبا و طالبات نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور بے بنیاد مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔
گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کی جیت پر کشمیری طلبہ کے جشن پر فواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ورلڈکپ میچ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کا جشن منانے والے طلبہ کے خلاف بھارت میں مقدمے درج کیے جانے کے معاملے پر ٹوئٹ کی۔
وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور شیرکشمیر میڈیکل کالج کے طلبہ پر مقدمہ بنادیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اورشیر کشمیر میڈیکل کالج کے طلباء کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے تو وہ جشن کیوں نہ منائیں؟ مودی جنتا کی ایسی ناروا حرکتوں دے آزادی کی امید بڑہ رہی ہے https://t.co/gcXuvfjqFL— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 1, 2021
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے خلاف مقدمہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں درج کیا گیا۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے توکشمیری طلبہ جشن کیوں نہ منائیں؟
اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ جس طرح مسلمانوں کو ایک بار پھر مودی کے چمچوں نے ذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنایا اس کی مذمت کرنی ہو گی ، شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا۔
بھارت میں کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد کشمیر میں جو جشن منایا گیا وہ مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے،جس طرح مسلمانوں کو ایک بار پھر مودی کے چمچوں نے ذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنایا اس کی مذمت کرنی ہو گی،شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا #PakvsIndia— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 25, 2021
انہوں نے بتایاکہ بھارت کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کی خوشی میں جشن منایا، جس پرمعتصب ہندوؤں نے طلبا پر تشدد، مارپیٹ اور زدکوب کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News