Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ٹی گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صدر مملکت

Now Reading:

آئی ٹی گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئی ٹی گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم (ڈی سی او) کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکرٹری جنرل ڈی سی او، دیمہ الیحیٰ، سیکرٹری آئی ٹی محمد سہیل راجپوت نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت  کی مؤثر پالیسی کی وجہ سے پاکستانی آئی ٹی شعبے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتی ہیں، آئی ٹی گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ورچوئل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا پروگرام ڈیجی اسکلز اب تک 10 لاکھ نوجوانوں کی تربیت کر چکا ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے کیلئے اقدامات لیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری اور ڈیجیٹل مہارت پیدا کرنے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، حکومت پارلیمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن 2023 میں مکمل ہوگی ، کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

Advertisement

   صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی سی او ڈیجیٹل تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

سیکرٹری جنرل ڈی سی او نے پاکستان کو تنظیم کو ممبر بننے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی او پاکستان کو آئی ٹی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دلکش ملک کے طور پر پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تعاون تنظیم پاکستان کو کلاؤڈ سروسز کی فراہمی کرنے والے ملک کے طور پر اجاگر کرے گی، ڈی سی او خواتین اور نوجوانوں کو ڈیجیٹلی بااختیار بنانے کیلئے کام کرتی رہے گی۔

سیکرٹری جنرل ڈی سی او کا کہنا تھا کہ ڈی سی او خواتین، نوجوانوں کو نوکری تلاش کرنے کی بجائے نوکریاں پیدا کرنے کے قابل بنانے کیلئے کاوشیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر