
سویلینز ٹرائل کیس: آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آگیا؟ آئینی بینچ
سپریم کورٹ نےخیبرپختون خوا حکومت کی جانب سے زائد المعیاد اپیلیں دائرکرنے پرچیف سیکریٹری کو طلب کر لیا ہے۔
سپریم کورٹ میں خیبرپختونخواہ حکومت کی سرکاری ملازمین سے متعلق مختلف اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
چیف جسٹس گلزاراحمد نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تواتر سےسرکاری درخواستیں تاخیرسےدائر ہورہی ہیں۔
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کی سرکاری اپیلیں تاخیرسے دائر ہونے پر چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکروضاحت دینےکا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ زائد المعیاد اپیلیں دائرکرنے والے ذمےدارافسران سےمتعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ غیرقانونی طریقےسےاپیلیں منظورکرانا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ غلط کاموں پرسپریم کورٹ سےمہرلگوانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ خیبرپختونخوا سے تواتر کے ساتھ زائد المعیاد اپیلیں دائر ہورہی ہیں۔
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ اپیلیں دائرکرنے میں تاخیر ہوئیں۔
خیبرپختون خوا حکومت کی جانب سے زائد المعیاد اپیلیں دائرکرنے پرسپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری کو ائندہ طلب کرلیا.
چیف جسٹس نے کہا چیف سیکرٹری کو بلائیں ان سے وضاحت لیں گے. عدالت نے کے پی حکومت کی اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News