وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ای پورٹل لانچ کر دیا گیا ہے۔
خسرو بختیار کی زیرِ صدارت نئی ایس ایم ای پالیسی کے حوالے سے کامرس چیمبرز کے صدور اور دیگر کاروباری شخصیات سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں مجوزہ ایس ایم ای پالیسی کے اہم مندرجات پر شرکاء کو بریفنگ دی گئی، شرکاء کو پالیسی کے تحت آسان قرضوں کی فراہمی،نو آڈٹ اور ٹیکس چھوٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
ایس ایم ایز اسٹیک ہولڈرز نے وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی پالیسی کیلئے رابطہ اجلاس کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ای کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، ایس ایم ای کارڈ کے ذریعے کاروباری حضرات ٹکیس ریلیف اور آسان شرائط پر قرض لے سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ای پورٹل بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای پورٹل کو کاروبار کی وسعت، این او سی کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی، نئی ایس ایم ای پالیسی سے ہر قسم کا چھوٹے و درمیانے درجے کا کاروبار مستفید ہوگا، نئی پالیسی وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے مرتب کی گئی ہے۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایز کیلئے پلگ این پلے کی بنیاد پر انڈسٹریل زونز میں پلاٹس مختص کر دیئے ہیں، ایس ایم ایز کے کاروبار کو وسعت کیلئے ایک فنڈ تشکیل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین سے منسلک کاروبار کو وسعت دینے کیلئے نئی پالیسی میں خصوصی مراعات دی جائے گی، پنجاب میں ایس ایم ایز کیلئے ای انسپیکشن پورٹل کا اجراء کر دیا ہے، پالیسی میں ایس ایم ایز ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کی جائے گ جبکہ برآمدی ایس ایم ایز کیلئے مشترکہ گودام کا آغاز کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی اور گارمنٹ صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، پاکستانی کاروباری افراد کو عالمی منڈی میں رسائی حاصل کرنے کیلئے معاونت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News