موسم سرد ہوتے ہی ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔
لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہو گئے ہیں۔
شہر قائد کے علاقوں بہادر آباد ، نمائش، لائنز ایریا، گلشن اقبال، صدر، لیاری میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ نیو کراچی، بفرزون ، اورنگی ٹاون اور بلدیہ ٹاون میں بھی شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کی اذیت کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں کا کھانا خرید نہیں سکتے، سلنڈر بھی قوت خرید سے باہر ہے، حکومت مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
