Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کوفائنل کر دیا ہے ، اسدعمر

Now Reading:

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کوفائنل کر دیا ہے ، اسدعمر
اسد عمر

اسدعمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کوفائنل کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد شہر جب بسایا گیا تو سی ڈی اے ایکٹ کے تحت لینڈ ایکوائر کی پاور دی گئی ، 1961 میں تو لینڈ ایکوائر کی بات سمجھ آتی تھی اب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کی بنیاد پر عام شہری سے زمین لیکر طاقتور طبقے میں تقسیم کی جاتی رہی جس میں سیاست دان اور سول سرونٹ شامل ہیں ، کابینہ نے سی ڈی اے ایکٹ میں تبدیلی کی منظوری دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیکشن فور لگا کر اب کوئی لینڈ ایکوائر نہیں کر سکے گا ، لوگ فائلوں پر بھی کروڑوں بناتے رہے ، جہاں ایکوزیشن ہو چکی اور بلڈ اپ کی پے منٹ نہیں ہوسکی ان کواب مارکیٹ ویلیو کے مطابق پے منٹ کی جائیگی ، دو نہیں ایک اسلام آباد منشور ہے ، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تفریق ختم کرنے جا رہے ہیں سنگل ریگولیٹری رجیم میں جا رہے ہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کوفائنل کر دیا ہے ، سارے اختیارات ایم سی آئی کے پاس جائیں گے اور سی ڈی اے ریگولیٹر کا کردار ادا کریگا ، انتظامی، سیاسی اور مالی طور پر خود مختار لوکل گورنمنٹ بنائیں گے ، دیہی نان سیکٹورل علاقے اسلام آباد کے پچاس فیصد بنتے ہیں ، ان علاقوں میں ڈیڑھ ارب کی انوسمنٹ ہوچکی مزید ٹینڈر ایوارڈ ہورہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی گلیاں سڑکیں، واٹر فلٹریشن پلانٹ پر کام ہورہاہے ، آئی جے پرنسپل روڈ کی تعمیر نو کا ترقیاتی کام ہو رہا ہے ، اسلام آباد کے تمام رہائشیوں کو صحت سہولت کارڈ کی سہولت دی جائیگی ، شہر میں مکین خاندان 10 لاکھ تک روپے کی میڈکل سہولت حاصل کر سکیں گے ، مختلف علاقوں میں ساڑھے 4 سو بیڈ کے تین اسپتال بننے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ ایجوکیشن میں پانچ کالجز پر کام ہو رہا ہے 100 سے زائد اسکول اپ گریڈ کر رہے ہیں ، 19 بنیادی صحت کے مرکز اسلام آباد میں اپ گریڈ کیے جا رہے ہیں ، ہیلتھ کا انفراسٹرکچر تبدیل ہونے جا رہا ہے ، پمز میں ایک بہت بڑا ٹراما سینٹر بننے جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
’بارشوں کے انداز تبدیل، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے‘
لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
بلوچستان؛آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید،5 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر