Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ہر فیصلہ عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کریں گے، عثمان بزدار

Now Reading:

ہم ہر فیصلہ عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کریں گے، عثمان بزدار
عثمان بزدار کے تحریری استعفے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم ہر فیصلہ عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کریں گے۔

سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کو صوبے میں چینی کے اسٹاک اور طلب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ہوا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ چینی کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے گا، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مافیا کے ہاتھوں عام آدمی کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، کسی کو چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے، کرشنگ سیزن کے جلد آغاز کے لئے فی الفور ضروری اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو اس ضمن میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے حقوق کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے، ہم ہر فیصلہ عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں استحکام کے لئے انتظامیہ چینی کی چھوٹی دکانوں پر دستیابی یقینی بنائے، صورتحال کا روزانہ جائزہ لیا جائے اور عوام کے مفاد میں ہر ممکن فیصلے کر کے اقدامات کئے جائیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عدالتی احکامات کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل کو ضروری ہدایات دیں۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ لاہور سمیت پنجاب میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، لاہور میں 200 بڑے اسٹوروں اور 1600 دکانوں پر چینی 90 روپے کلو میں مل رہی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، کین کمشنر پنجاب اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر